جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’42مہمان مسافروں کا کرایہ اپنی جیب سے دیں‘‘ چیف جسٹس نے ایئر سفاری کیس میں دھماکہ خیز حکم جاری کرتے ہوئے تحقیقات کس کے سپرد کردیں؟سی ای او ،پی آئی اے کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان نے پی آئی اے ایئر سفاری کیس کی سماعت کے دوران سی ای او پی آئی اے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،سپریم کورٹ نے سی ای اوکو 42مہمان مسافروں کا کرایہ ذاتی خرچ سے دینے کاحکم دیتے ہوئے ان کی تقرری کی تحقیقات نیب کو بھیج دیں اور قومی ایئر لائن کے طیاروں سے مارخود کی تصاویر نہ ہٹانے پر سی ای او کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے ایئر سفاری کیس کی سماعت کی،سی ای او پی آئی اے اور دیگر حکام پیش ہوئے،چیف جسٹس پاکستان نے سی ای او پی آئی اے پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ میری 14 لاکھ تنخواہ ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ ایسے افسر کو معطل کر کے دوسرے کو تعینات کردیں،عدالت نے سی ای اوپی آئی اے کی تقرری کی تحقیقات نیب کوبھیج دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب سی ای اوکی تقریری،تنخواہ اورمراعات کی تحقیقات کرے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ایئرسفاری پرکون کون گیا،اجازت کس نے دی؟سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ 112 مسافروں میں سے 42 مہمان تھے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ان 42 مہمان مسافروں سے کرایہ لیاگیا؟۔سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ان 42 مہمان مسافروں سے کرایہ نہیں لیاگیا۔عدالت نے سی ای اوکو 42مہمان مسافروں کا کرایہ ذاتی خرچ سے دینے کاحکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے قومی ایئر لائن سے مارخورکی تصویرنہ ہٹانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ منع کیا تھا کہ مارخور کانشان ہٹائیں۔

کل اسلام آبادسے کراچی آتے ہوئے بھی مارخورکانشان دیکھا۔سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہماری وجہ سے کونسا کام رکا ہواہے؟۔سی ای او نے کہا کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈاکیاجاتاہے،کوئی غلط کام نہیں کررہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ سفارش پربھرتی ہوکرایسے کام کرتے ہیں،ان کا معاملہ بھی نیب کو بھجوا رہے ہیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اسلام آباد سے سکردو کے کرائے اتنے کیوں بڑھارکھے ہیں؟،پی آئی اے حکام نے کہا کہ اسلام آبادسے سکردو کاکرایہ 12 ہزار 300 روپے ہے،چیف جسٹس پاکستان نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کرائے پرنظر ثانی کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے سی ای او پی آئی سے سوال کیا کہ 42 مہمان مسافروں کوکس نے منتخب کیا؟آپ ان 42 مہمان مسافروں کاکرایہ خوددیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…