جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید حنیف عباسی کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے ،حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید حنیف عباسی کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے ،حیرت انگیز اعلان کردیا راولپنڈی(آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ جو بھی ہو حنیف عباسی کو الیکشن لڑنے دیا جائے،

میدان میں مقابلہ کر کے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دینا چاہتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا امیدوار ہمارے حق میں دستبردار ہوچکاہے،ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ جو بھی ہو حنیف عباسی کو الیکشن لڑنے دیا جائے،چاہتا ہوں کہ حنیف عباسی کو ووٹ کی طاقت سے ہراؤں،اتوار کو لیاقت باغ میں پی ٹی آئی اور ہمارا تاریخی جلسہ ہوگا، ایسا جلسہ لیاقت باغ کی تاریخ نے آج تک نہیں دیکھا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں پنڈی کی انتظامیہ کو سمجھائیں، الیکشن ضابطہ کے مطابق بھی جو پوسٹرز ہیں وہ اتار لیے جاتے ہیں،ایسے میں الیکشن لڑنا محال ہوتا جا رہا ہے جب بھی نئے پوسٹرز لگا لئے جاتے ہیں تو اسے انتظامیہ اتار دیتی ہے،شیخ رشید نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو ہر طرف پی ٹی آئی ہی ہوگی پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ،اب پاکستان مسلم لیگ ن کا دور ختم ہو چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…