پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سوچا نہیں تھا کہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بناؤں گا ،سب سے زیادہ مزا کس اوپننگ پارٹنر کے ساتھ آتاہے؟فخر زمان نے نام بتادیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بولاوایو(این این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہاہے کہ وہ یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انھوں نے سعید انور کا 194 رنز کا 21 سال سے قائم کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑا ہے۔

فخرزمان نے زمبابوے کے شہر بولاوایو سے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ بلاشبہ ان کے کریئر کی سب سے بہترین پرفارمنس ہے۔’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے یہ اننگز کھیلی ہے لیکن سچ پوچھیے تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بن جاؤں گا۔فخرزمان اور امام الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 304 رنز بناکر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔فخر زمان اس ریکارڈ شراکت کو اپنے ساتھی کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امام الحق کے ساتھ کھیلنے کا اپنا مزا ہے ٗ ان سے مجھے بہت سہارا ملتا ہے ٗ ہم دونوں ڈومیسٹک کرکٹ میں حبیب بینک کی ٹیم میں بھی اوپننگ کرتے ہیں اور وہاں بھی ہم نے لمبی شراکتیں قائم کی ہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم میں بہت زیادہ ہم آہنگی ہے۔فخرزمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی یہ اننگز ذمہ داری اور کپتان کی ہدایت کے مطابق کھیلی ہے۔انہوں نے کہاکہ شروع میں میں نے کچھ وقت لیا ٗمجھے چوتھے اوور میں سٹرائیک ملا۔ نصف سنچری تک میں نارمل کھیلا۔ 50 سے 80 تک تیز کھیلا جس کے بعد ڈریسنگ روم سے پیغامات آ رہے تھے کہ سنچری کی طرف جاؤ

اور سنگلز اور ڈبلز سے سنچری مکمل کرو۔سنچری کے بعد میرا یہ پلان نہیں تھا کہ میں ڈبل سنچری کی طرف جاؤں بلکہ میں چاہتا تھا کہ میں جتنا بڑا اسکور کر سکتا ہوں وہ کروں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج میرا دن تھااور میں نے اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرایا۔فخرزمان ٹی 20 اور ون ڈے میں قابل ذکر کارکردگی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کے چیلنج کیلئے بھی تیار ہیں ٗمیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل تھا، تاہم وہاں میں ٹیسٹ نہیں کھیل سکا۔

میں کوچز کے ساتھ کافی محنت کر رہا ہوں اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور کافی حد تک ان پر قابو بھی پا لیا ہے اور امید ہے کہ آپ مجھے جلد ٹیسٹ کرکٹ میں دیکھیں گے۔میں اس کیلئے تیار ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ میں خود کو ٹیسٹ کا بھی اچھا بیٹسمین ثابت کر کے دکھاؤں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد فخرزمان کی صلاحیتوں کے ہمیشہ سے معترف رہے ہیں جس کا اظہار انھوں نے کچھ یوں کیا۔انہوں نے کہاکہ

میں فخر زمان کو کلب کرکٹ سے جانتا ہوں ٗہم ایک ساتھ پاکستان کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلے ہیں ٗ فخرزمان نے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ کراچی سے شروع کی اور مجھے خوشی ہے کہ ان کا بین الاقوامی کریئر میری کپتانی میں شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ ایک نیچرل سٹروک پلیئر ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب سے وہ پاکستانی ٹیم میں آئے ہیں وہ بہتری کی طرف جارہے ہیں ٗجب بھی ٹیم کوضرورت پڑی ہے انھوں نے اہم اننگز کھیلی ہیں اور پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے ٗ ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان میں سیکھنے کا جذبہ موجود ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…