ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

مریم نواز نے جیل سے پہلا ٹویٹ کردیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)مریم نواز نے جیل سے پہلا ٹویٹ کردیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے مبینہ طورپر اڈیالہ جیل سے اپنا پہلا پیغام ٹویٹ کی صورت میں جاری کردیا ہے ، مریم نواز کا یہ پیغام فیض احمد فیض کے اشعار پر مبنی ہے ،

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں ہیں تاہم ان کے ٹویٹر اکاو¿نٹ سے پارٹی کارکنوں اور مداحوں کیلئےفیض احمد فیض کے اشعار پر مبنی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ”جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں یہ بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں“ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال قید جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، دونوں کو لندن سے وطن واپسی پر 13 جولائی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا تھا ،جیل میں قیدیوں کو انٹرنیٹ اور موبائل ڈیوائسس استعمال کرنے کی اجازت نہیں پھر مریم نواز نے کیسے ٹویٹ کردیا یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ،مریم نواز کے ٹویٹر پیغام کے آخر میں ووٹ کو عزت دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔مریم اڈیالہ جیل میں قید ہیں تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ ٹویٹ انہوں نے خود کیا یا باہر سے کسی سے کروایا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…