منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا،معاذ کے پورے خاندان کا تعلق کس دہشتگرد تنظیم سے نکلا؟سنسنی خیز انکشاف

datetime 21  جولائی  2018 |

کراچی(سی پی پی)کراچی سمیت اندرون سندھ دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ اور بلوچستان کے علاقے وڈھ میں دہشتگردی کا بیس کیمپ بنانے والا القاعدہ کا اہم رکن افغانستان میں مارا گیا۔ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کا نام علی مسعود فریدی عرف معاز تھا، حساس ادارے اور سی ٹی ڈی حکام نے اس کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاز ڈیڑھ سے دوہفتے قبل افغانستان میں فائرنگ میں مارا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد معاز کا تعلق القاعدہ سے تھا اور وہ تعلیم یافتہ تھا، معاز 5سال قبل گلستان جوہر میں ساتھی کی ہلاکت کے بعد کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ معاز القاعدہ کے مطلوب دہشت گرد معیدالسلام کی ہلاکت کے بعد فرار ہوا تھا، کراچی سے فرار ہونے کے بعد اس نے بلوچستان میں وڈھ کو اپنا بیس کیمپ بنایا تھا۔معاز نے وہاں جنداللہ پاکستان کے نائب ثاقب اور القاعدہ کے حاجی بلوچ کے ساتھ نیٹ ورک بنایا تھا۔وڈھ میں داعش کے سوا تمام کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ بھی بنایا گیا تھا، وڈھ میں دہشتگردوں کو پناہ دیے جانے کے علاوہ انہیں خود کش جیکٹس اور بارود فراہم کیا جاتا تھا۔دو سال قبل خانپور میں عید الاضحی کے روز ناکام خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، دونوں خودکش حملہ آوروں کو جیکٹس سمیت وڈھ سے بھیجا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شکارپور دھماکے کی منصوبہ بندی اور دہشتگردوں کو بھی یہیں سے بھیجا گیا تھا۔وڈھ میں آپریشن کے بعد معاز فرار ہوکر افغانستان چلا گیا تھا جبکہ اس کا ساتھی اور انتہائی مطلوب ثاقب حب میں حساس اداروں کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔معاز کا پورا خاندان القاعدہ سے وابستہ تھا، اس کے چچا ایک یونیورسٹی میں اسپورٹس ہیڈ تھے جبکہ اس کے بھائی کو گزشتہ دنوں حساس ادارے کی مدد سے پولیس نے گرفتار کیا تھا، ان افراد نے گلشن اقبال میں گھر میں ہی بم بنانے کی فیکٹری بنا رکھی تھی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…