ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے دھاندلی الزامات پر نگرانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز، نگران وفاقی حکومت سب کچھ سامنے لے آئی، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ میں نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ امن و امان سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات عائد نہیں کرنے چاہئیں، حالیہ انتخابات میں سب سے اہم معاملہ سیکیورٹی کا ہے،پولنگ اسٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق موجود ہے، فوجی اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داری پر امن ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ہفتہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کر تے ہوئے

نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، گزشتہ انتخابات میں بھی الزامات عائد کئے گئے، دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے، حالیہ انتخابات میں سب سے اہم معاملہ سیکیورٹی کا ہے، امن و امان سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات عائد نہیں کرنے چاہئیں، وزارت اطلاعات پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتا ہوں، پی ٹی وی اور ریڈیو کو تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں وقت دینے کی ہدایت ہے، دونوں ادارے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں وقت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ، پیمرا کو مکمل طور پر خود مختار اور آزاد کیا جو پہلے نہیں تھا، کوئی سنسر شپ نہیں آئین کی شقوں 19اور19 اے پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق موجود ہے، فوجی اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داری پر امن ماحول کو یقینی بنانا ہے، آر اوز اپنے نتائج کی تصویر لے کر براہ راست الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیب، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پر سنگین الزامات عائد کر دئیے سنجیدہ سوالات اٹھائے تھے اور ان کا جواب طلب کیا تھا کہ جب کہ شیری رحمان نے بھی اس حوالے سے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پر تنقید کی تھی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید اور دیگر رہنمائوں نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…