ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

فی ووٹ پانچ ہزار، زیادہ ووٹوں کے بدلے موٹرسائیکل اور رکشہ پی کے 49کے آزاد امیدوار عدنان خان نے سر عام بولی لگا دی کروڑوں روپوں کے عوض ووٹ خریدے جانے کا انکشاف سامنے آگیا

datetime 20  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ انتخابی شیڈول سامنے آنے کے بعد انتخابی امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کر دی ہے اور اب عام انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے ہیں اور انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

انتخابی امیدوار جہاں ووٹرز کو متاثر کرنے کیلئے اپنے نظریات کا پرچار ، منشور اور پارٹی پالیسیوں کے ساتھ اپنے سابقہ دور میں کئے گئے کاموں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں وہیں کئی امیدوار ناجائز ذرائع سے بھی اپنے ووٹ بینک میں اضافے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 49 سے ایسی خبر آگئی ہے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حلقے میں آزاد امیدوار عدنان خان نے ووٹوں کی خریدوفروخت شروع کرتے ہوئے ووٹو ں کے بدلے موٹر سائیکل اور رکشے کا پیکج متعارف کروا دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک خاص تعداد میں ووٹ دینے والے کو موٹر سائیکل اور رکشہ دیا جا رہا ہے جبکہ فی ووٹ پانچ ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔ آزاد امیدوار عدنان خان کا نام عدنان پانچ ہزار والا مشہور ہو گیا۔ واضح رہے کہ آزاد امیدوار عدنان خان سینٹر دلاورِخان کے بیٹے ہیں‎۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر رکھا ہے اور اس حوالے سے شکایات موصول ہونے پر الیکشن کمیشن عمران خان، پرویز خٹک، ایاز صادق اور فضل الرحمن کو نازیبا زبان کے استعمال پر طلبی کے نوٹسز بھی جاری کر چکا ہے۔جبکہ اس سے قبل کے انتخابات میں بھی اسی قسم کی کئی شکایات میڈیا پر رپورٹ ہو چکی ہیں ۔جبکہ کئی مقامات پر اس کے واضح ثبوت بھی سامنے آئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…