منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ، ایسا شرمناک دھندہ پکڑا گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، کیا چیز تیار کی جا رہی تھی؟ افسوسناک انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 77 سے امیدوار حاجی چوہدری اقبال کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، جہاں پر جعلی مرچیں اور جعلی چائے کی پتی بن رہی تھی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ جاری کردیا ہے

جو لوگوں کی رگوں میں زہر منتقل کرنے میں مصروف ہے۔ اس کی فیکٹری سے جعلی مرچیں اور جعلی پتی برآمد ہونے کے بعد تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کا شفاف عمل مشکوک نظر آتا ہے اور اس سے مقامی قیادت کی نااہلی بھی ظاہر ہو رہی ہے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار نے اپنی سیٹ بچانے کے لیے ورکروں کو قائل کیا بلکہ پارٹی قیادت کو بھی غلط معلومات دیں، جس سے پارٹی ٹکٹ کسی اچھے انسان کو ملنے کی بجائے انسانی جانوں سے کھیلنے والے شخص کو مل گیا۔ اب یہ سیٹ تحریک انصاف کے ہاتھوں سے نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہے، ذرائع کے مطابق حلقہ پی پی 77 سے تحریک انصاف کے امیدوار حاجی چوہدری اقبال المعروف اقبال مرچاں والے کے نام سے مشہور ہیں، چوہدری اقبال جعلی مرچیں اور جعلی چائے کی پتی تیار کرتے ہیں اور ان کا یہ برانڈ ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ شخص سیاست کی آڑ لے کر انسانی صحت کو نقصان پہنچانے کا مکروہ دھندا کر رہا ہے۔ چوہدری اقبال المعروف اقبال مرچاں والا پہلے ن لیگ میں تھا لیکن ن لیگ ڈولتی کشتی دیکھ کر یہ تحریک انصاف میں شامل ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اس سے قبل بھی اس کی فیکٹری پر چھاپے مار کر اسے سیل کرتی رہی ہے لیکن سیاسی اثر و رسوخ اور پیسے کے بل بوتے پر یہ شخص اپنی فیکٹری ڈی سیل کروا لیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…