ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل رہیں تونوازشریف اپنی فریاد لیکر کہاں جا سکتے ہیں؟نگران حکومت نے سابق وزیر اعظم کو مشورہ دیدیا

datetime 19  جولائی  2018 |

اسلام آباد ( آن لائن)نگران وزیر قانون علی ظفر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل کررہیں تو عدالت سے رجو ع کیا جا سکتا ہے ،ایک دن ٹرائل شفٹ کرنے سے نا انصافی نہیں ہو جاتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہاہے کہ نوازشریف کو عدالت جیل شفٹ کرنے کی نیب کی درخواست عارضی طور پر مانی گئی تھی جس کے بعد ہم نے اس مقدمے کو اس کی نارمل جگہ احتساب عدالت میں بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی وزارت داخلہ کو سکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہو تو وہ دوبارہ نیب کے ذریعے درخواست کر سکتی ہے جس کے بعد اس وقت کی حکومت فیصلہ کرے گی۔ علی ظفر نے کہا کہ آرٹیکل 10کے تحت شفاف ٹرائل کیلئے اوپن ٹرائل ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن کے لئے ٹرائل کو شفٹ کرنے سے نا انصافی نہیں ہوجاتی۔ اگر اس کو پکا پکا جیل میں شفٹ کردیا جاتا تو پھر یہ تنقید سمجھ میں آتی تھی جو کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…