اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلی ملازمت، نوجوان نے ایسا کام کر دیا کہ دھوم مچ گئی کمپنی کے مالک نے پہلے ہی دن تحفے میں نئی گاڑی دیدی

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایک امریکی کمپنی کے مالک نے اس ملازم کو اپنی نئی گاڑی تحفے میں دے دی جو ساری رات پیدل چل کر 32 کلومیٹر دور سے نوکری کے پہلے دن کام پر پہنچا تھا۔جب والٹر کار کی اپنی گاڑی خراب ہو گئی تو انھوں نے امریکی ریاست ایلاباما کے شہر برمنگھم کے نواحی علاقے میں واقع ایک گھر پیدل چل کر جانے کا فیصلہ کیا جہاں انھیں سامان منتقل کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

راستے میں ایک پولیس اہلکار والٹر کی ہمت سے اس قدر متاثر ہوا کہ انھیں ناشتہ کروا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جب یہ کہانی سوشل میڈیا پر پہنچی تو لوگوں نے والٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔اس کمپنی کی ایک گاہک جیمی لیمی نے فیس بک پر لکھا کہ انھیں اپنے گھر کا سامان منتقل کروانا تھا کہ دروازے کی گھنٹی بجی اور ایک پولیس اہلکار والٹر کار کے ہمراہ وہاں کھڑا تھا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ والٹر تمام رات چل کر وہاں تک پہنچے تھے کیوں کہ انھیں گھر کے سامان کی منتقلی کا کام کرنا تھا۔لیمی نے لکھا کہ انھوں نے والٹر کو کہا کہ وہ پہلے تھوڑا دم لے لیں لیکن انھوں نے انکار کر دیا اور فوراً کام پر جْٹ گئے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لوک مارکلن ریاست ٹینیسی سے اپنے اس نئے ملازم کو دیکھنے کے لیے آئے۔والٹر کے ساتھ کافی پینے کے بعد انھوں نے اپنی 2014 ماڈل کی فورڈ ایسکیپ گاڑی ان کے حوالے کر دی۔والٹر نے بتایا کہ یہ میری پہلی نوکری ہے، اور میں انھیں دکھانا چاہتا تھا کہ میرے اندر جذبہ ہے۔ میں سوچا کہ جیسے بھی ہو، میں کام کر دکھاؤں گا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ والٹر تمام رات چل کر وہاں تک پہنچے تھے کیوں کہ انھیں گھر کے سامان کی منتقلی کا کام کرنا تھا۔لیمی نے لکھا کہ انھوں نے والٹر کو کہا کہ وہ پہلے تھوڑا دم لے لیں لیکن انھوں نے انکار کر دیا اور فوراً کام پر جْٹ گئے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لوک مارکلن ریاست ٹینیسی سے اپنے اس نئے ملازم کو دیکھنے کے لیے آئے۔والٹر کے ساتھ کافی پینے کے بعد انھوں نے اپنی 2014 ماڈل کی فورڈ ایسکیپ گاڑی ان کے حوالے کر دی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…