بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

عمران خان کو حکومت ملی تو اسے 2 سال صرف کس چیز کوسمجھنے میں لگ جائیں گے؟ احسن اقبال نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 17  جولائی  2018 |

نارووال(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہا وکلاء اور میڈیا ہمارے ملک کا بہترین سرمایہ ہے کیونکہ وکلاء اور میڈیا نے شخصی آزادی کے لئے جدو جہد کی ہے آج ابلاغیات کا دور ہے، جبکہ صحافیوں میں کلمہ حق کہنے کی جرات ہے پاکستان کی عوام کے فیصلوں کو تقدس ہونا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں وکلاء اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے ، اس وقت ملک میں 45 ارب کے منصوبے جاری تھے اگر حکومت تبدیل ہوئی تو ان منصبوں کا حال بھی وہی ہو گا جو اسلام آباد لاہور موٹروے کی تعمیر کے دوران ہوا تھا حکومتیں بار بار بدلنے سے کئی سال لیٹ اور دوگنا مہنگی بنی تھی پچھلے ڈیڑھ سال سے جو سیاست میں تبدیلی آئی ہے اس سے ملک کوبہت فرق پڑا ہے ، میٹرو پشاورکی لاگت 77 ارب تک پہنچ چکی ہے جسکا نیب کو نوٹس لینا ہوگا،ہمارا منشور ووٹ کو عزت دو اور خدمت کو ووٹ دو ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آئے نواز شریف نے قوم کے آرام کے لئے اپنے آرام کو قربان کر دیاعوام25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو بری ہونے کا فیصلہ کریں گے ن لیگ کو جتنا نشانہ بنائیں گے اتنا ہی ہمیں ہمدردی کے ووٹ ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی سندھ اور پی ٹی آئی کے پی کے کے اندر ناکام رہے ہیں 31 مئی کو جب ہم نے حکومت چھوڑی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے جن کوبوتل میں بند کر دیا ہم نے جو تبدیلی لائی ہے وہ پچھلے 65 سالوں میں نہیں آئی بیروزگاری کوختم کرنے کے لئے پرائیوٹ سیکٹر کو مضبوط کر رہے ہیں سی پیک ایک انڈسٹری ہے ، عمران خان اب مانتے ہیں کہ سی پیک گیم چینجر ہے اگر عمران خان کو حکومت ملی تو 2 سال سی پیک کو سمجھنے میں لگ جائیں گے

اس لیڈر جس نے قوم کو چین دیا وہ خود بے چین ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت توجہ ن لیگ سے ہٹائے اور دہشت گردی پر توجہ دیں ن لیگ بائیکاٹ نہیں کرے گی بلکہ ان کا مقابلہ کرے گی کلاء قانون کی حکمرانی کے لئے اپنی آواز کو بلند کریں جبکہ ہم سب کو خدمت کوووٹ دینا ہو گا،میں نارووال کی عوام کا قرض نہیں چکا سکتا میں نے نارووال کی عوام کے لئے جو کچھ کیا اس کی پشت پر نارووال کی عوام ککا اعتماد ہے ،گزشتہ 5سالوں سے نارووال تبدیل ہو چکا ہے اور نارووال کی ترقی کے نتائج 20سالوں میں ملیں گے

جب نارووال میں قائم یونیورسٹیوں سے طلبہ اعلی تعلیم لیکر میدان عمل میں نکلیں گے یہی طلبہ پاکستان کی کایا پلٹ کر رکھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کے پیغام کو مسترد کر کے ترقی کے تسلسل کو ووٹ دینا ہو گا،ہر کلمہ گو ختم نبوت کا سپاہی ہے اور ہر مسلمان کا نبی اکرم ﷺ سے رشتہ ایمانی ہے جبکہ کچھ پارٹیاں ختم نبوت کے نام پر نفرت کو پھیلا رہی ہیں میڈیا اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے نفرت کے پیغام کو بند نہ کیا گیا تو ہمارا حال شام جیسا ہوگا ہم نے ملک کو پیار کا گلدستہ بنانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2018پاکستان کے لئے اہم ہو گا لہذا ترقی اور خدمت کے تسلسل کو ووٹ دیں۔تقریب سے رانا منان خان،خواجہ محمد وسیم بٹ اور بلال اکبر نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…