پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ہمارے اس امیدوار کی جیت بہت ضروری ہے کیونکہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو تحریک انصاف کی حکومت کے وزیر خزانہ یہ ہوں گے، عمران خان نے نام بتا دیا، ووٹ کی اپیل

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر کی انتخابی مہم کا آغاز عمران خان نے کر دیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 54 میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کو کہا کہ یہاں سے اسد عمر انتخاب لڑ رہے ہیں، تحریک انصاف کے لیے اسد عمر کی جیت بہت ضروری ہے،

عمران خان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو اسد عمر ہمارے وزیر خزانہ ہوں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک کارکن کی درخواست پر سوہان بھی گئے اور وہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے۔ وہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوہان بھی میرے حلقے میں شامل ہے، اس حلقے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں لیکن انہوں نے حلقے کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں میرے دورے کا مقصد لوگوں کو صورتحال سے آگاہی دینا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں پورا سسٹم لے کر آؤں گا اور اقتدار میں آ کر اس حلقے کی حالت بہتر کریں گے، عمران خان گٹر کے پانی سے گزرتے ہوئے لوگوں کے مسائل سنتے رہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں پر سیوریج سسٹم درست نہیں ہے سارا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پانچ سال تک برسراقتدار رہی لیکن پھر بھی اسلام آباد کے قریب بسنے والے لوگوں کا یہ حال ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر کی انتخابی مہم کا آغاز عمران خان نے کر دیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 54 میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کو کہا کہ یہاں سے اسد عمر انتخاب لڑ رہے ہیں، تحریک انصاف کے لیے اسد عمر کی جیت بہت ضروری ہے، عمران خان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو اسد عمر ہمارے وزیر خزانہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…