بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا مالا مال ہوگیا،تیل وگیس کے وسیع ذخائرکی دریافت کے بعد اب کن علاقوں سے مزید ’’خزانے‘‘ دریافت کئے جائیں گے؟ زبردست تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) نگران صوبائی وزیر توانائی وبرقیات حاجی فضل الٰہی نے کہا ہے کہ تیل وگیس کے وسیع ذخائراس صوبے کا قیمتی خزانہ ہیں جن کو بروئے کارلاکرہم صوبے کی معیشت کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں اور ان سے صوبے کی تباہ حال صنعتوں کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ روزگارکے نئے مواقع پیداکئے جاسکتے ہیں۔خیبرپختونخواکے جنوبی اضلاع تیل وگیس کے ذخائرسے مالامال ہیں۔ ضلع کرک،لکی مروت ،ہنگو،کوہاٹ میں تیل وگیس کے کھویں دریافت کئے گئے ہیں

جن سے یومیہ تیل وگیس کی پیداوارحاصل کرکے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پوراکیا جارہاہے۔ ضلع کوہاٹ کے علاقہ باراتئی میں تیل وگیس کی تلاش کے لئے منصوبے پر کام شروع کیا جارہاہے جس سے یومیہ 15سو بی بی ایل تیل اور60ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کی جائے گی۔ جس سے صوبے کو سالانہ 220ملین روپے کی آمدن ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے خیبرپختونخواآئل اینڈگیس کمپنی(کے پی اوجی سی ایل)کے حکام سے جائرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کے پی اوجی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو انجینئررضی الدین نے کوہاٹ میں باراتئی بلاک کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ باراتئی بلاک منصوبے میں بعض رکاوٹیں درپیش ہیں جن کے فوری حل کے لئے حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکے علاوہ لکی بلاک بنوں،نوشہرہ بلاک،چارسدہ بلاک میں بھی تیل وگیس کی تلاش کے لئے سروے مکمل کرچکے ہیں جن پر جلد عملی کام کا آغازکیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لکی بلاک سے ہم یومیہ 5ہزاربیرل آئل اور50ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی حاجی فضل الٰہی نے کے پی اوجی سی ایل کے حکام کو اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا اوران کے مسائل کے حل کے لئے اعلیٰ فورم پر آوازاٹھائی جائے گی۔واضح رہے کہ متعدد علاقوں میں تیل و گیس کی دریافت کے بعدتحریک انصاف کی گزشتہ حکومت میں لکی بلاک بنوں،نوشہرہ بلاک،چارسدہ بلاک میں بھی تیل وگیس کی تلاش کے لئے سروے شروع کئے گئے تھے جو کہ اب مکمل ہوچکے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…