پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں جدید ترین بسوں کی فراہمی کا آغاز خصوصیات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماسٹر موٹرز کارپوریشن نے دنیا میں سب سے زیادہ بسیں بنانے والی کمپنی یوٹونگ(Yutong) کے ساتھ اشتراک سے 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون بسوں کی پاکستان میں فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔کمپنی کے کراچی میں واقع جدید اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ یونٹ میں 12 میٹرز کی اسٹینڈرڈ ماڈل بسوں کے ساتھ 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون ماڈل

بسوں کی اسمبلنگ شروع کردی گئی ہے۔ ان بسوں کی تیاری کا مقصد پاکستان کی مارکیٹ میں یوٹونگ بسوں کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایم ایم سی ایل، ندیم ملک نے کہا کہ ایم ایم سی ایل کا وژن پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اعلیٰ معیاری مصنوعات اور بعد از فروخت خدمات فراہم کرنا ہے۔ ایم ایم سی ایل پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے ملک میں یورو۔تھری بسیں تیار کرنا شروع کیں۔ کمپنی اس حوالے سے پاکستان کی ایک بڑی اور مارکیٹ لیڈر کمپنی ہے جبکہ کمپنی کی 12 میٹر اسٹینڈرڈ بسیں انڈسٹری میں نئے معیارات متعارف کرارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تیار کردہ 8.5 میٹر کی بسیں نئی کامیابیاں رقم کریں گی جو ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو کئی سہولتوں اور خصوصیات کی حامل معیاری گاڑیاں فراہم کی جائیں۔ایم ایم سی ایل کے جنرل منیجر مارکیٹنگ اور سیلز فیصل معراج نے کہا کہ یہ بس اپنے سائز کے حوالے سے منفرد نوعیت کی ہے جو نہ صرف نہایت آرام دہ بلکہ خصوصی ڈیزائن کی حامل ہے اور یہ شہروں اور دیگر چھوٹے روٹس جیسے 100 کلومیٹر سے 500 کلومیٹر کے لیے بہترین بس ہے ۔ یہ بس آرام دہ سیاحتی مقاصد اور پہاڑی و میدانی علاقوں میں سفر کے لیے بہترین گاڑی ہے، یہ بس بڑی گاڑیوں جیسی سہولت اور جگہ فراہم کرتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم ایم سی ایل ایک مجاز اسمبلر ہے جو دنیا کے معروف برانڈز جیسے متسوبشی فوسو، فوٹون ڈائملر، آئی وی ای سی او اور چینگن گاڑیاں اسمبل کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…