پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت بڑ ی گیم کھیلی ، بھائی سے کہا لاکھوں لوگ آپ کے استقبال کیلئے آئیں گے ،5ہزار لوگ بھی نواز شریف کو لینے ائیر پورٹ نہ پہنچے،اہم سیاسی شخصیت نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قمر مشانی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت بڑ ی گیم کھیلی ہے، شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا کہ لاکھوں لوگ آپ کے استقبال کیلئے آئیں گے جبکہ 5ہزار لوگ بھی نواز شریف کو لینے ائیر پورٹ نہیں پہنچے ،ہم نے کے پی کے پولیس کو ٹھیک کرکے غیر سیاسی کیا، موقع ملا تو پنجاب پولیس کو بھی غیر سیاسی کریں گے،

کے پی کے میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے سرکاری تعلیمی اداروں میں آئے، ہم نے (کے پی کے) میں تعلیمی اداروں کا معیار بہتر کیا، مفت علاج کیلئے غریبوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے۔ پیر کو یہاں میانوالی کے علاقے قمرمشانی میں بہت بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25جولائی کو ملک کا فیصلہ ہورہا ہے، 5ہزار لوگ بھی نواز شریف کو لینے ائیر پورٹ نہیں پہنچے ، مخالفین ابھی سے ڈر گئے ہیں شہباز شریف اڈیالہ جیل جانے کی تمہاری باری بھی آئے گی، شہباز شریف کہتا ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوں ، اس کا مطلب ہے کہ یہ پہلے دھاندلی سے جیتے تھے، مخالف خوفزدہ ہوتا ہے تو الزامات لگاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے (کے پی کے) میں تعلیمی اداروں کا معیار بہتر کیا، مفت علاج کیلئے غریبوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب کے عوام شریف برادران سے تنگ ہیں، کے پی کے پولیس جعلی (ایف آئی آر) نہیں کاٹتی ، ہم نے (کے پی کے) پولیس کو ٹھیک کرکے غیر سیاسی کیا، موقع ملا تو پنجاب پولیس کو بھی غیر سیاسی کریں گے، آج کے پی کے میں دہشت گردی سب سے کم ہے، کے پی کے کے لوگوں کو پولیس پر اعتماد ہے۔کے پی کے میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے سرکاری تعلیمی اداروں میں آئے۔ عمران خان نے کہا شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا کہ لاکھوں لوگ آپ کے استقبال کیلئے آئیں گے، شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت بڑا گیم کھیلا ہے، نواز شریف اڈیالہ جیل چلے گئے اور شہباز شریف گاڑی سے نکلے تک نہیں، شہباز شریف آپ کی بھی اڈیالہ جیل جانے کی باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو مخالفین کیلئے استعمال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…