منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کی تبدیلی کا مطالبہ پروان چڑھنے لگا

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپین شہباز سینئر کی تبدیلی کا مطالبہ پروان چڑھنے لگا ، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپین منظور الحسن نے ہاکی میں سیاست کے ذمہ دار شہباز سینئر کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری تین سال عہدے پر فائز رہنے کے باوجود کوئی اچھا نتیجہ نہ دے سکے ، شہباز سینئر اگر ہاکی کے معاملات کو بہتر نہ کر سکتے تو

اپنے مستقبل کا فیصلہ بھی خود کر لیں ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو بھی اب اس بارے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے جبکہ ایشین گیمز میں زیادہ بہترتنائج کی توقع رکھنا غلط فہمی ہو گی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے منظور الحسن کا کہنا تھا کہ شہباز سینئر کا سیکرٹری بننے کے بعد فیڈریشن میں سیاست بڑھ گئی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا یہ لیول نہیں کہ ہر ڈسٹرکٹ اور کلب میں جا کر خود کو شامل کرئے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز سینئر نے ملک بھر میں جو سکرونٹی کروائی اس کا حال سب کے سامنے ہیں ، ایک روز سکروٹنی کا کچھ تنیجہ ہوتا تھا تو دوسرے روز اسے تبدیل کر دیا جاتا تھا جس کی واضح مثال راولپنڈی ہاکی ایسو سی ایشن ہے اسی لئے سابق اولمپینز فیڈریشن سے دلبرداشتہ ہو رہے ہیں جبکہ فیڈریشن کو چاہیے کہ ڈسٹرکٹ اور کلب سطح پر سیاسی مداخلت کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرئے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی بیماری کے دوران شہباز سینئر نے بہت سے فائدہ اٹھائے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو اب اس بارئے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا جبکہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں منظور الحسن نے کہاکہ شہباز سینئر تین سال عہدے پر فائز ہیں لیکن اچھا نتیجہ نہ دے سکے ، نہ ہی وہ ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو بھی بہتر بنا سکے ،شہباز سینئر اگر ہاکی کو بہترکرتے ہوئے اسکے رزلٹ بھی سامنے آتے جبکہ ضروری نہیں اچھا پلیئر ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر بھی بنے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر شہباز سینئر ہاکی کے معاملات کو بہتر نہ کر سکتے تو اپنے مستقبل کا خود بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کیونکہ موجودہ رزلٹ میں شہباز سینئر کامیاب نہیں ہو سکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں زیادہ بہتری نہیں آ سکی ہے ، ایشین گیمز میں زیادہ بہترتنائج کی توقع رکھنا غلط فہمی ہو گی ۔ منظور الحسن نے کہاکہ پاکستان ہاکی سے محبت کرنے والے ہر محبت وطن پاکستانی کی طرح وہ بھی ملک میں ہاکی کی دگردوں صورتحال پر بہت رنجیدہ ہیں۔ ٹیموں کی سلیکشن ہو یا ضلعی، صوبائی سطح کی ایسوسی ایشنوں کے انتخابات، ہر جگہ پسند نا پسند کا خیال رکھا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…