اسلام آباد(نیوزڈیسک)اکثر آپ ناک کو صاف کرنے کے لئے پورا زور لگاتے ہیں تاکہ وہ اچھی طرح صاف ہوجائے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔یونیورسٹی آف ورجینیا کی تحقیق میں محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ناک کو زور سے صاف کریں تو اس سے سر اور رگوں پر بہت زیادہ دباو¿ پڑتا ہے جس سے کافی پیچیدہ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور یہ طریقہ انفیکشن بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ناک صاف کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ آپ ناک کو ایک طرف سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد دوسری طرف متوجہ ہوں یعنی باری باری ناک کی دونوں اطراف کو صاف کریں۔