لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف ریلی میں شریک کارکنوں کو پرا من رہنے کی تلقین کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد نوازشریف اورانکی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کیلئے نکالی گئی ریلی میں شہباز شریف قائد کے استقبال کیلئے نکلنے پر انکا شکریہ ادا کرتے رہے ۔
وہ با ر بار کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے آئی لو یو کہتے رہے اور پر امن رہنے کی بھی تلقین کرتے رہے ۔ اس کے ساتھ شہباز شریف پولیس سے بھی درخواست کرتے رہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن ہی رہیں گے جبکہ راستے میں پڑی تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں ورنہ عوام کا یہ سمندر انہیں بہا لے جائے گا ۔