منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

برطانوی شہری سرطان کوسن برن سمجھ کرنظراندازکردیتے ہیں ،تحقیقاتی رپورٹ

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی ماہرین امراض جلد کی تنظیم کے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ تین چوتھائی برطانوی شہری جلد کے سرطان کی علامات کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔اس مرض کے نتیجے میں برطانیہ میں 2100 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں، جبکہ اس جائزے میں شامل 95 فیصد افراد کو یہ تو پتہ تھا کہ یہ بیماری عام ہوتی جا رہی ہے مگر اس سے خدشہ ظاہر ہوا کہ انھیں اس بیماری کا علم نہیں اور وہ اسے سن برن سمجھتے تھے جس میں جلد دھوپ میں جھلس جاتی ہے۔اس جائزے کے لیے 1018 افراد سے بات کی گئی جن سے گذشتہ سال گرمیوں میں سورج کے حوالے سے معلوماتی ہفتے کے دوران رابطہ کیا گیا۔اس کا مقصد لوگوں کو جلد کے سرطان کی علامات کی آگہی دینا اور دھوپ سے بچاو¿ کی تکنیک پر معلومات فراہم کرنا ہے۔جلد کا سرطان 1960 سے برطانیہ میں بڑھ رہا ہے۔ یہ وہ دور ہے جب سے بیرونِ ملک سستی چھٹیوں کے پروگرام دستیاب ہوئے اور باہر گھومنے پھرنے کا رجحان بڑھا ہے۔تنظیم کے مطابق ہر سال جلد کے سرطان کی قسم نان میلونوما کے ڈھائی لاکھ سامنے آتے ہیں جو اس کی سب سے عام قسم ہے، جبکہ ہر سال میلونوما کے 13 ہزار کیس آتے ہیں جو مہلک مرض ہے۔جائزے کے مطابق 85 فیصد افراد کو برطانوی موسم کے جلد کے سرطان پر پڑنے والے اثرات پر تشویش ہے۔چالیس فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اس مرض کی علامات کے بارے میں پتہ نہیں کرتے جبکہ 77 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ میلونوما کی علامات کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور 81 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ نان میلونوما کی علامات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔جلد کا سرطان 1960 سے برطانیہ میں بڑھ رہا ہے۔ یہ وہ دور ہے جب سے بیرونِ ملک سستی چھٹیوں کے پروگرام دستیاب ہوئے اور باہر گھومنے پھرنے کا رجحان بڑھا ہے۔سن برن سے متاثر ہونے والے افراد میں یہ بیماری پیدا ہونے کے دگنے امکانات ہوتے ہیں۔بیڈ یا برطانوی ڈرماٹولوجسٹ ایسوسی ایشن کے جوناتھن میجر کے مطابق ان کے حیرت کی بات ہے کہ گذشتہ سال 72 فیصد افراد دھوپ سے جھلسنے کا شکار ہوئے۔انھوں نے کہا کہ ’اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سورج کی تپش سے بچاو¿ کی بری عادتیں ہیں اور لوگ جلد کے جلنے کو اہمیت نہیں دیتے اور بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ جلد صرف سرخ ہو رہی ہے جو بے ضرر ہے، حالانکہ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جلد کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔‘سورج کی روشنی اور تپش کے صحت کے لیے یقینی فائدے ہیں اور اس کی روشنی جلد کے تحفظ میں مددگار ہوتی ہے، اسے وٹامن ڈی فراہم کرنے میں جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ لیکن دوسری طرف ماہرہینِ جلد کہتے ہیں کہ دھوپ میں نکلتے وقت سن سکرین کا استعمال بہت ضروری ہے اور سائے میں رہنا اور باہر نکلتے وقت کپڑے سے جسم کو ڈھانپنا اہم ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…