جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیفا ورلڈ کپ یا یورپی کپ،مسلسل چوتھی مرتبہ اعزاز یورپ جیتے گا،سیمی فائنلز کی لائن اپ مکمل

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوز ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز میں یوراگوئے اور برازیل کی شکست کے بعد اسپین اور اٹلی کے اخبارات نے فیفا ورلڈ کپ کو یورپی کپ قرار دے دیا ۔ اب فیفا ورلڈ کپ میں صرف یورپ کی ٹیمیں ہی باقی رہ گئیں ۔ دیگر براعظموں کی ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں جبکہ فٹبال کا گڑھ کہلانے والے براعظم جنوبی امریکہ یا لاطینی امریکہ کی صرف 2ٹیمیں برازیل اور یوراگوئے ہی کوارٹر فائنلز میں پہنچ سکی تھیں

جو باہر ہو گئی ہیں۔ انگلینڈ اور کروشیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سیمی فائنلز میں یورپی ٹیموں کی تعداد 4ہوگئی ہے جبکہ فرانس اور بیلجیئم پہلے ہی سیمی فائنل کوالیفائی کر چکی ہیں۔ یہ ورلڈ کپ بھی کوئی یورپی ٹیم ہی جیتے گی اور مسلسل چوتھی مرتبہ بھی یہ اعزاز یورپ کے پاس رہے گا ۔فیفا ورلڈ کپ2014 کا دفاعی چیمپیئن جرمنی تھا اس سے پہلے 2010میں اسپین اور 2006میں اٹلی نے ورلڈکپ جیتا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…