محبوب سے محبت کا اظہار چاند پر کیجیے!

7  جولائی  2018

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اس سے قبل تو ‘محبوب کے لیے چاند تارے توڑ لانا’ محض محاورے کی حد تک ہی محدود تھا، لیکن اب محبوب سے محبت کا اظہار چاند پر جا کر کرنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔ این بی سی نیویارک کی ایک رپورٹ کے مطابق حیران کن شادیوں کے انتظامات کی تفصلات شائع کرنے والی ’ApoteoSurprise‘ نامی فرانسیسی ایجنسی نے ایک نیا طریقہ کار ترتیب دیا ہے۔

جس کے تحت 2022 میں چاند تک پرواز کے دوران محبت کرنے والا جوڑا ایک دوسرے کو شادی کے لیے ’پروپوز‘ کرسکتا ہے۔ چاند تک کا یہ سفر مشہور گلوکار فرانک سینانٹرا کے گیت ‘فلائی می ٹو دی مون’ (Fly Me to the Moon) کی دھن سےشروع ہوگا۔ یہ منفرد خلائی سفر ایک ہفتے تک جاری رہے گا، جس کے دوران محبوب ایک آزاد کیپسول میں سفر کریں گے اور خلاء میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا اظہار اور شادی کی پیشکش کرسکیں گے۔ سفر کی تیاریوں کا آغاز مارچ 2022ء سے ہوگا جس کے لیے جوڑے کو آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ تاہم اس کے لیے تمام تکنیکی اور ضروری معلومات کے حصول کے ساتھ احتیاطی تدابیر کا سمجھنا دونوں کے لیے ناگزیر ہوگا۔ ایجنسی کے مطابق خلائی سفر کا آغاز امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے کپ کنیفرال میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے ہوگا۔ اگرچہ یہ پروپوز کرنے کا ایک دلچسپ اور انوکھا طریقہ ہوگا، تاہم یہ بتاتے چلیں کہ اس خلائی سفر کے لیے ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالر تک کا خرچہ بھی برداشت کرنا پڑے گا، جو شاید ہر کسی کے بس کی بات نہیں!

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…