بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور کیپٹن (ر) صفدر الیکشن نہیں لڑسکیں گے ان کی جگہ اب الیکشن کون لڑے گا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں،الیکشن کمیشن نے بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 6  جولائی  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کو 7 سال اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔مریم نواز دو حلقوں سے انتخاب لڑ رہی تھیں ٗ

وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 173 کے لیے میدان میں تھیں اور عدالتی فیصلے کے بعد اب ان کے کوررنگ امیدوار الیکشن لڑیں گے ٗمریم نواز کو این اے 127 سے تحریک انصاف کے جمشید اقبال، پیپلز پارٹی کے چوہدری عدنان سروس اور متحدہ مجلس عمل کے راشد احمد خان سمیت 9 امیدواروں سے مقابلہ کرنا تھا۔اسی طرح کیپٹن (ر) صفدر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 مانسہرہ دو سے الیکشن لڑ رہے تھے جو اب انتخابی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں، ان کے کورنگ امیدوار اب اس نشست پر انتخاب لڑیں گے اس حلقے پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا مقابلہ تحریک انصاف کے زرگل خان اور متحدہ مجلس عمل کے مفتی کفایت اللہ سے تھا ٗ مجموعی طور پر اس حلقے سے 11 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 4 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔دریں اثناء الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ مریم نواز کے سزایافتہ ہونے سے الیکشن پر فرق نہیں پڑیگا ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مریم نواز کے سزا یافتہ ہونے سے الیکشن پر فرق نہیں پڑیگا ٗ سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے بیلٹ پیپرز سے مریم نواز کا نام نکال دیا جائے گا۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کو 7 سال اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…