اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی سکیم کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع دینا کابینہ کا اچھا فیصلہ ہے، ان خیالات کا اظہار عارف حبیب نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کامران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے اس کی وجہ سے بہت سے لوگ جو باہر رہتے ہیں، وہ اس قلیل مدت کی وجہ سے رسپانڈ نہیں کر پا رہے تھے، ان کے لیے وقت مل جائے گا، انہوں نے کہا کہ
یہ بانڈ کا آئیڈیا ہے اس سے بھی رسپانس کافی اچھا آئے گا، جہاں تک بحریہ ٹاؤن کے فیصلے کا تعلق ہے ، آپ نے صحیح کہا کہ یہ انٹرنیشنل لیول کی ڈویلپمنٹ ہو رہی تھی اور اس میں مڈل کلاس کے لوگ شامل تھے، عارف حبیب نے کہا کہ عدالت نے اس بات کا ادراک کیا کہ عوام کا اس میں جو پیسہ ہے، اس کے اندر سٹک نہ ہو، پروگرام کے میزبان کامران خان اور عارف حبیب نے عدالت کے اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔