ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عوام کی لاٹری نکل آئی ایک کروڑ نوکریوں کے بعد پچاس لاکھ گھر بھی اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، عمران خان کا حیران کن دعویٰ

datetime 4  جولائی  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، منصوبہ مذاق نہیں ہم کر کے دکھائیں گے، ہر لیول پر کرپشن اور مافیا پر قابوپائیں گے۔ جوبھی حکومت آئے گی اس پر مسائل کا پہاڑ ہوگا، ہاسنگ پالیسی پر عمل کیلئے بیرون ملک ماہرین سے بھی رجوع کرلیا ہے ۔بدھ کو عمران خان نے آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری ہے، ہم نے نوجوانوں کو نوکریاں نہ دیں

تو ملک تباہی کی طرف جائے گا، نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نوکریاں نہ ملیں تو نوجوان چوری اور منشیات کی طرف جائے گا، اگر نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہیں تو اس کا سب سے بڑا ذریعہ ہاسنگ سیکٹر ہے۔عمران خان نے کہا کہ کہ سالانہ دس لاکھ سستے گھروں کی تعمیر آسان نہیں، یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے، پی ٹی آئی نے سالانہ دس لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے، بلین ٹری سونامی پر ہمارا مذاق اڑایا گیا، آج ورلڈ بینک تسلیم کررہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں سوا کروڑ گھروں کی ڈیمانڈ ہے، اگر ہاسنگ پالیسی پر عمل درآمد ہوگیا تو یہ ملک میں معاشی انقلاب لے آئے گی، ہاسنگ پالیسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے، پانچ سال کے دوران پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کا انفراسٹرکچر ابھی پاکستان میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت آئے گی اس پر مسائل کا پہاڑ ہوگا، ہاسنگ پالیسی پر عمل کیلئے بیرون ملک ماہرین سے بھی رجوع کردیا ہے, ہاسنگ پالیسی کے لئے بینکنگ سیکٹر کو بھی تبدیل کرنا ہوگا، ضیغم رضوی نے بہترین ہاسنگ پالیسی تیار کرکے دی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی اورنوجوانوں کا فائدہ اٹھانا چاہیے، ہم نے ٹارگٹ سیٹ کیا ہے 5سال میں 50 لاکھ گھر تعمیرکریں گے،

لوگوں کو خوش کرنے کے لئے نہیں، ہم نے اپنے آپ کو چیلنج کیا ہے۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ کے پی میں پتہ چلا 2 ارب روپے کی غیرقانونی جنگلات کی کٹائی کی گئی، چھانگا مانگا میں بڑے درخت،چیچہ وطنی میں جنگلات کاٹے گئے، جنگلات کی کٹائی روکنیکی کوشش کی تو ٹمبر مافیا ہمارے سامنے تھا، جنگلات کی کٹائی روکنے کے دوران ٹمبر مافیا نے ہمارے 10اہلکار شہید کیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آئندہ نسلوں کا سوچنا ہے، الیکشن کانہیں، جن کے منصوبے اشتہارات میں ہوں

وہ ایسے منصوبے نہیں مانتے، کسی کمپنی کو نہیں بلایا کیا بلکہ دوسال محنت کرکے خود منصوبہ بنایا، پہلے دو سال مشکل تھے لیکن آج عالمی ادارے بھی تعریف کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 50لاکھ گھرتعمیرکرنے کا منصوبہ مذاق نہیں ہم کرکیدکھائیں گے، ہاسنگ پروجیکٹ سے نوجوانوں کوروزگار ملے گا،غریب کو سستے گھر، 50 لاکھ گھر تعمیرکرنے سے روزگار ملے گا، جس کا فائدہ حکومت کو ہوگا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کا کام ہونا چاہیے، پرائیویٹ سیکٹرکو سہولت دے،

ملک میں معاشی انقلاب لانے کے لئے ہاسنگ پروجیکٹ ضروری ہے، حنیف مسرت آج لندن کے معروف بلڈر ہیں، حنیف مسرت کودعوت دی آئیں پاکستان میں آکرکام کریں۔انھوں نے کہا کہ دو حکومتوں نے 10سالوں میں تباہ کیا ہے، ہمیں وہاں تبدیلی لانا ہوگی، 6 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب پر قرضے لے کر گئے ہیں، ڈالر کی قیمت کو بڑھایا گیا، جس سے مہنگائی کا طوفان آیا، اداروں کو دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا کرنا ہوگا، کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنانے کے لئے ون ونڈو آپریشن ہوگا،

رکاوٹیں حکومت دورکرے گی، بینکنگ سسٹم کو سیٹ کرنا ہوگا،غریب آدمی کو کوئی قرض ہی نہیں دیتا، اکانومی پر توجہ دینا ہوگی ،اکانومی بہتر ہونے سے سرمایہ کاری آئے گی، ہمیں اس تباہی سے نکلنے کے لئے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔اسحاق ڈار کے حوالے سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ اسحاق ڈارکی لندن سے ایک تصویرآئی جب اسپتال کے بستر پر تھے، اسحاق ڈار خود تو جعلی بیمار بنے لیکن ملکی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچادیا، اسحاق ڈار کی ایک تصویر پھر آئی، جس میں وہ سڑک پرگھوم رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی معیشت کا حال بہترکرنا ہے، ہمیں ہر لیول پر کرپشن اور مافیا پر قابوپاناہوگا،اقتدارمیں آکر 5 سال میں 50 لاکھ گھرتعمیرکریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…