جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ضرور جاؤنگی،جیل جانے کو تیار ہوں ،مریم نواز نے دبنگ اعلان کردیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ کسی نے 70 سال سے یہ لڑائی نہیں لڑی اور اب ایسے کام کا جھنڈا اٹھا لیاہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں جیل جانے کو تیار ہوں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے قبل فیصلے کا سب کو پتہ ہے، احتساب عدالت میں جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا سب کے سامنے ہے، 100 کےقریب پیشیاں بھگتی۔

جیل جانے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں، کسی نے 70 سال میں یہ لڑائی نہیں لڑی، جب ایسے کام کا جھنڈا اٹھالیا ہے تو اس کی ایک قیمت ہے جو ہمیں ادا کرنی پڑے گی اور کررہے ہیں۔(ن) لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے انشاء اللہ پاکستان پہنچ جاؤں گی، آخری بال تک مقابلہ کرنا چاہیے اور ہم کریں گے، انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یقین ہے کہ آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔ والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے اور امید ہے جلد ہوش میں آجائیں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…