جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ایک کھرب 80 ارب روپے کا قرض صارفین کی مدد سے ایڈجسٹ کرلیا گیا

datetime 4  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنا اقتدار ختم ہونے سے قبل ایک کھرب 80 ارب روپے کے تجارتی قرض کی سرمایہ کاری کو صارفین کے سرچارج سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے گردیشی قرض کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ محکمہ توانائی کو اس حوالے سے صارفین کے نرخ

میں ایڈجسٹمنٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھا۔ انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اس وقت کے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر 5 کھرب 14 ارب روپے کے گردشی قرضے دسمبر 2017 تک قابلِ واپسی بنانے کے لیے اقدامات دیکھنے میں آئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دستاویز سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا گیا جو ممکنہ طور پر توانائی خریداری کی ادائیگی 2 کھرب 98 ارب، ادائیگی صلاحیت ایک کھرب 5 ارب روپے جبکہ سود کی ادائیگی، لیٹ سرچارج، دیگر ادائیگیوں سمیت ٹیکس کی ایک کھرب 10 ارب روپے کی ادائیگی پر مشتمل تھا۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ توانائی ادائیگیوں کو جتنا جلدی ہوسکا ممکن بنایا جائے گا اور ایک سمری وفاقی کا بینہ کو ارسال کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے 2 کھرب 50 ارب روپے کو استعمال میں لانے کی منظوری دی گئی تھی اور وزارتِ خزانہ کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ مارکیٹ فنانسنگ میں ایک کھرب 80 ارب روپے کی سہولیات فراہم کریں۔ تجارتی بینکوں سے مارکیٹ فنانسنگ کو 3 اقساط میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں ایک قسط 80 ارب روپے جبکہ 50، 50 ارب روپے کی 2 اقساط شامل تھیں، اور یہ پوری رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کو دے دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے سی پی پی اے ہائیڈرو پاور کے لیے واپڈا، نیوکلیئر پاور پلانٹس، آزاد توانائی پلانٹس اور دیگر بجلی پیداواری کمپنیوں اور ایندھن کی ترسیل کار کمپنیوں کو معاہدے کے تحت ادائیگیاں کر رہی ہے۔ تاہم اس دوران کمیٹی کی سربراہی کرنے والے سینیٹر شبلی فراز نے سوال کیا کہ کیا ان انتظامات کا یہ مطلب نہیں کہ توانائی کے شعبے میں تمام خامیوں کی ادائیگی صارفین سے کروائی جارہی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…