جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس کو یہ دن بھی دیکھنا تھا۔۔۔!!! خاتون وکیل نے جسٹس ثاقب نثار کو کھری کھری سنا دیں

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس میں چیف جسٹس پاکستان اور خاتون وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور عائشہ حامد کیس کی کارروائی چھوڑ کر عدالت سے چلی گئی۔ بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ایک ڈرامہ نگار کو ایم ڈی پی ٹی وی لگایا جا سکتا ہے ؟

کیا عطا الحق قاسمی متعلقہ اہلیت پر پورااترتے تھے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جس آدمی کا متعلقہ تجربہ اورتعلیم ہی نہیں اسے کیسے تعینات کیا ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ خواجہ اینڈسنز اورشیداٹلی ڈرامہ نویس ہونا عطاالحق کی اہلیت تھی،انہوں نے کہا کہ عطاالحق کو عمر کی مقررہ حد سے تجاوز کے باوجود تعینات کیا گیا،عطا الحق قاسمی کو اتنی زیادہ تنخواہ پررکھناحکومت کی نااہلی ہے ۔ عطا الحق قاسمی کی وکیل کی چیف جسٹس سے سماعت کے دوران تلخ کلامی اس وقت ہوئی جب انہوں نے قاسمی کی جانب وزیراعظم کو ایم ڈی پی ٹی وی لگانے کیلئے لکھا گیا خط پڑھا،چیف جسٹس نے خط پڑھے جانے کے دوران کہا کہ بلائیں قاسمی کو، کیا وہ اس طرح کا لیٹر لکھ سکتا ہے؟ کیا ایسی انگریزی ڈکٹیٹ کرا سکتا ہے، ابھی دو گھنٹوں میں ان کو یہاں بلا لیں۔عائشہ حامد نے کہا کہ میں اٹارنی جنرل نہیں کہ آپکی مرضی کی بات کروں،مجھے اپنے موکل کے دفاع کا پورا حق ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عطا الحق قاسمی کو فوری بلا لیں،اس پر عائشہ حامد نے کہا کہ میرے موکل نے ایم ڈی کی تقرری کیلئے وزیراعظم کو خط لکھا،چیف جسٹس نے کہا کہ کیا عطا الحق قاسمی کو ایسا خط لکھنا آتا ہے،بلا لیتے ہیں عطا الحق قاسمی کو اور دیکھتے ہیں انکو ایسا خط لکھنا آتا ہے؟۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بہر حال آپ دلائل دیں، ویسے بھی آپ خاتون وکیل ہیں،اس پر عائشہ حامد نے کہا کہ ایسی بات نہ کریں،میرے ساتھ بلا تفریق ایک وکیل کی طرح برتاؤ کیا جائے، عائشہ حامدنے کہا کہ صبا محسن نے عطا الحق قاسمی کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی،عطا الحق قاسمی کا انتخاب بطور چیئرمین پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس میں ہوا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عطا الحق قاسمی کی تقرری خفیہ طریقے سے کی گئی۔

کیا ہمیں پتہ نہیں کہ اس کے پیچھے کیا کچھ ہوا ہے،عائشہ حامد نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کا اختیار ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی 4 گھنٹوں میں عطا الحق قاسمی کو پیش کریں، عطا الحق قاسمی آکر اس طرز کا خط ہمیں لکھ کر بتائیں، عائشہ حامد نے کہا کہ میرے ساتھ کل بھی ایسے کیا گیا،میں اپنے موکل کے دفاع کیلئے آئی ہوں،میں اٹارنی جنرل نہیں، اپنے دفاع کیلئے یہاں آئی ہوں،عائشہ حامد کیس کی کارروائی چھوڑ کر عدالت سے چلی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…