ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن بائیکاٹ۔۔ نواز شریف کا بڑا سرپرائز ، ن لیگ الیکشن لڑے گی یا نہیں، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جلد وطن واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والے لوگ نہیں اور پاکستانی سیاست کو کسی اور رخ پر لے جانے والے ناکام ہوں گے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں، جلد اپنے وطن جا کر پاکستان میں اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم اور فیصلہ کن موڑ پر ہے، دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت پاکستان دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہو چکا تھا اوردنیا نے بھی پاکستان کی طاقت اور عزت کو مانا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا مشن ملک کی تاریخ کو بدلنے کے لیے اور ترقی کے لیے ہے، میں پاکستان میں اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہتاہوں تاہم انھوں نے وطن واپسی کو اپنی اہلیہ کی صحت یابی سے مشروط قرار دیا۔نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمارے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ آپ پارٹی چھوڑ دیں اور بہت سے لوگوں سے پارٹی بدلوائی بھی گئی ہے جس سے پاکستان میں قبل از انتخابات دھاندلی کا سلسلہ چل پڑا ہے ٗ یہ ایک بہت خطرناک کھیل ہے اور ایسا کرنیوالے ملک سے زیادتی کررہے ہیں۔قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والے لوگ نہیں ہیں بلکہ میدان میں کھڑے ہو کر مقابلہ کرنے والے لوگ ہیں اور دھاندلی کابھرپورمقابلہ کریں گے اس سلسلے میں پارٹی صدرکومیں ہدایت کردی ہے۔ میں پاکستان میں اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہتاہوں تاہم انھوں نے وطن واپسی کو اپنی اہلیہ کی صحت یابی سے مشروط قرار دیا۔نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمارے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ آپ پارٹی چھوڑ دیں اور بہت سے لوگوں سے پارٹی بدلوائی بھی گئی ہے جس سے پاکستان میں قبل از انتخابات دھاندلی کا سلسلہ چل پڑا ہے ٗ یہ ایک بہت خطرناک کھیل ہے اور ایسا کرنیوالے ملک سے زیادتی کررہے ہیں۔انہوںن ے کہاکہ پاکستانی سیاست کو کسی اور رخ پر لے جانے والے ناکام ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…