لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشکلات میں گھری سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی بائیکاٹ کا اشارہ دے دیا، الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تین شرائط رکھ دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تین شرائط رکھ دی ہیں ۔۔پہلی شرط یہ ہے کہ پاک فوج الیکشن پراسس سے باہر ہو جائے۔
دوسری شرط یہ ہے کہ عدالت سے نا اہل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جائے،فیصلہ عوام کریں گے۔جب کہ تیسری شرط یہ ہے نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو فوری طور پرعہدے سے ہٹایا جائے۔یاد رہے اب تک نوازشریف سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں کونا اہل قرار دیا جا چکا ہے۔حال ہی میں دانیا عزیز کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔