بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کا قرضہ الیکشن سے قبل اتار جاسکتا ہے اگر ۔۔۔! مبشر لقمان نے ایسی تجویز پیش کر دی کہ ہر پاکستانی حمایت میں کھڑا ہو جائے گا

datetime 1  جولائی  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن نے الیکشن سے قبل پاکستانی قرضے اتارنے کیلئے بہترین حل پیش کر دیا ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستانی قرضے اتارنے کیلئے ایسی تجویز پیش کر دی ہے کہ الیکشن سے قبل پاکستانی قرضے اتر سکتاہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ڈیکلیئرکردہ اثاثوں کو دگنی قیمت پر

خرید کر انہیں اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیئے جائے تو پاکستان کا سارا قرضہ اتر سکتا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اپنا غیر ملکی قرضہ الیکشن سے قبل ہی اتار سکتی ہے ۔ وہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ڈیکلئیئرڈ اثاثوں کو دوگنی قیمت پر خرید ے اور انہیں اوپن مارکیٹ میں فروخت کر دے اس طرح پاکستان پر سارا قرضہ اتارا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواوں نے اپنے جائیدادوں کی اتنی کم قیمت ظاہر کی ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس یقین کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے لاہور میں 2مکانوں کی قیمت 1لاکھ 25ہزار ظاہر کی ہے ،دیکھا جائے تو اندرون لاہور میں پراپراٹی بحریہ ٹائون اور ڈیفنس سے بھی کئی گنا مہنگی ہے ۔ اسی طرح شہباز شرف نے مری میں ایک بنگلے کی قیمت 27ہزار اور دوسرے کی صرف 34ہزار ظاہر کی ہے ۔ ان کے یہ دونوں گھر مرحلوں میں نہیں بلکہ کنالوں پر محیط ہیں ۔ مری جانےوالا ہر پاکستانی شہری جانتا ہے کہ وہاں اخراجات پر 34 ہزار سے زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول ہائوس کراچی کے گھر کی قیمت 30لاکھ روپے ظاہر کی ہے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…