پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پاکستان کو بھاری قرضوں سے نجات دلانے کیلئے اس چیز کی نیلامی کردی جائے ،خط لکھ کر چیف جسٹس کو اہم تجویز پیش

datetime 30  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ملک کو بھاری قرضوں سے نجات دلانے کیلئے متروکہ وقف املاک کی جائیداد کی شفاف نیلامی کی تجویز پیش کردی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے نام اپنے کھلے خط میں ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہندو برادری کی جائیداد کی رکھوالی محکمہ اوقاف کے سپرد ہے۔

اعلیٰ عدلیہ محکمہ اوقاف کو پابند کرے کہ وہ متروکہ وقف املاک کے تحت جتنی بھی جائیداد ہے، اسکی تفصیلات جاری کرے، شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے لسٹ ویب سائیٹ اور میڈیا کو جاری کی جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی موجودہ تمام لیز کو منسوخ کرکے ہندو چیئرمین کی نگرانی میں اوپن نیلامی کا طریقہ کار اختیار کیا جائے، پہلی ترجیح اسکو دی جائے جس کے پاس پہلے سے متروکہ وقف لیز پر تھی بشرطیکہ وہ سب سے زیادہ بولی لگانے والے کے مساوی رقم فراہم کرے۔ ہندوکمیونٹی کی جائیداد کی فروخت یا لیز جو بھی طریقہ کار اپنایا جائے،مارکیٹ ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شفافیت یقینی بنائی جائے۔ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے چیف جسٹس کے نام خط میں کہا کہ ہر حکومت اپنے نام نہاد منصوبوں کی تشہیری مہم پر کروڑوں خرچ کرلیتی ہے لیکن قرضے ختم کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کا تعین کرنے سے قاصر نظر آتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت نہرو سمجھوتے میں اتفاق کیا گیا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کی چھوڑی جائیداد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھارتی مسلمان کو سونپی جائے گی اور پاکستان میں ہندوؤں کی جائیداد کی رکھوالی پاکستانی ہندو شہری کے سپرد ہونی چاہیے، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں آج تک کسی ہندو کو محکمہ اوقاف کا سربراہ نہیں لگایا جاسکا، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے واضح احکامات حکومت کی طرف سے عملی نفاذ کے منتظر ہیں۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہندو چیئرمین کی عدم موجودگی میں کروڑوں مالیت کی اوقاف کی جائیدادفلاحی منصوبوں کی بجائے کوڑیوں کے مول اپنے چہیتوں کو دی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اپنے خط میں پیشکش کی کہ اوقاف کی جائیداد سے حاصل ہونے والی رقم کا پچاس فیصد ہندو کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور باقی پچاس فیصد پاکستان کے ذمے بیرونی قرضے اتارنے کیلئے استعمال کیا جائے، انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اوقاف کی جائیداد کے ذریعے پاکستان کے ذمہ تمام بھاری قرضے اتارنے کیلئے رقم تین سے بارہ ماہ کے اندر حاصل کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…