بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

’’زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے ،جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں‘‘ افسوسناک خبر: معروف فقیر منش شاعر ساغر صدیقی کا مزار مسمار کر دیا گیا

datetime 30  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ساغر صدیقی کا مزار تجاوزات قرار دیکر مسمار کر دیا گیا۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پہلا قومی ترانہ لکھنے والے معروف فقیر شاعر ساغر صدیقی کوزندگی میں جبر مسلسل سہنے کے بعد مرنے کے بعد بھی جبرکا سامنا، میانی صاحب قبرستان کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف ااپریشن کے نام پر فقیر شائع ساغر صدیقی کے مزار کو بھی نہ بخشا،

تجاوزات قرار دیکر مسمار کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میانی صاحب قبرستان لاہور کی انتظامیہ نے پاکستان کا پہلا قومی ترانہ لکھنے والے اور فقیر منش شاعر ساغر صدیقی کا مزار تجاوزات قرار دیکر مسمار کر دیا ہے ۔ میانی صاحب قبرستان کی انتظامیہ نے تجاوزات کے نام پر آپریشن شروع کر رکھا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے اس آپریشن کی زد میں معروف فقیر منش شاعر ساغر صدیقی کے مزار پر ہونے والے سالانہ مشاعرسے سے قبل لنگر خانہ بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔ قبرستان کمیٹی کے عملے کی جانب سے زبردستی مسماری کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران ایک شہری کی جانب سے موبائل فوٹیج بنانے پر کمیٹی کے عملے نے شہری سے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور شہری کو فوٹیج بنانے سے روک دیا۔ ساغر صدیقی کو 19جولائی 1974کو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں سڑک کنارے وفات کے بعد میانی صاحب کے قبرستان میں دفن کیا گیا تھا، فقیر شاعر کی تربت پر ہر سال 19جولائی کو مشاعرے اور میلے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ادبی حلقوں کا کہنا ہے کہ شعور کو جلا بخشنے والے فقیر شاعر کو جبر مسلسل جیسی زندگی گزارنے کے بعد آخری آرام گاہ میں بھی جبر کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ساغر صدیقی کو پاکستان کا پہلا قومی ترانہ لکھنے کا بھی اعزاز حاصل ہے تاہم پاکستان کا قومی ترانہ حفیظ جالندھری نے لکھا جو آج کل پڑھا اور لکھا جاتا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…