اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال ہوگئی ہے۔سمری میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 20 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 12روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا اور اٹارنی جنرل،سیکرٹری خزانہ، چیئرمین اوگرا،چیئرمین نیپرااور ایف بی آر کو نوٹسز جاری کردیئے ۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ جمعرات کو سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے چیف جسٹس کی جانب سے موبائل کارڈز پر ٹیکس کا بھی از خود نوٹس لیا تھا جس کے بعد ٹیکس کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔