جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کا فیصلہ نہیں مانتا،(ن )لیگ کے اہم رہنما نے علم بغاوت بلند کردیا،آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کیلئے ایک اور پریشانی ٹکٹ نہ ملنے پر سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے بغاوت کردی،میاں نواز شریف کا فیصلہ ماننے سے انکار ، فیصل آباد صوبائی حلقہ پی پی 111سے ٹکٹ نہ ملنے پر سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے،یہاں پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے اسرار احمد عرف منے خان کو ٹکٹ جاری کیا گیااور یہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے ۔

اسرار احمد عرف منے خان کا تعلق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق سینٹرفاروق احمد سے ہے وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قریب ساتھیوں میں سے ہیں ۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام سے گزشتہ روز ان سے دیرینہ مسلم لیگی ورکر ز سابق ایم پی اے کمال چغتائی بلدیاتی چیئرمین ملک عدنان ،چیئرمین ملک خالد گلزار ، چیئرمین شیخ عبدالحفیظ باوا ،میاں ساجد حسین انجم خواجہ رضوان بٹ ،عبدالحمید جٹ ،حاجی شہزاد عالم ،عبدالغفور بٹ ،سہیل نیاز طور ،میاں راشد امین،فیصل خان ،میاں اجمل ،پرویز بھٹی ،وسیم پہلوا ن اور کاشف پاشا نے ان سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں قبضہ مافیا و رسہ گیروں کے خلاف میدان میں نکلنے کا اصرار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ہم خود ان کی انتخابی مہم چلائیں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے گا اس موقع پر معززین حلقہ کی ایک بہت بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی اور انہوں نے لیگی عہدیداران کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے ۔خواجہ محمد اسلام کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کہا تو خواجہ محمد اسلام نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے میدان میں آنیکا نہ صرف اعلان کیا بلکہ باضابطہ طور پر انتخابی مہم بھی شروع کردی ،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ حقیقی معنوں میں قبضہ گروپ اور رسہ گیروں سے ہے ،لوٹے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ،معززین حلقہ کی دعاؤں اور لیگی کارکنوں کی عظیم جدوجہد سے ہم میدان ماریں گے اور خدمت کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر مگر نئے سرے سے شروع کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…