ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

گرے لسٹ میں نام شامل کرنے پر چین ایک مرتبہ پھر پاکستان کی مدد کو آن پہنچا،رپورٹ مسترد کرتے ہوئے زبردست اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2018 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں ڈالنے کی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کا ادراک کرے تاکہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو موثر بنایا جا سکے، پاکستان کی کوششوں کا نہ صرف چین بلکہ عالمی برادری بھی معترف ہے، تمام فریقین پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گذشتہ روز پریس بیفنگ میں کہا کہ چین نے پاکستان کو عالمی دہشت گردی میں فنڈنگ دینے پر ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی رپورٹ کی مخالفت کردی۔لوکانگ نے ایف اے ٹی اے کی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو نہ صرف چین بلکہ عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف کوششیں اور قریبانیاں عیاں ہیں۔بین الاقوامی برادری کو مکمل بھروسہ رکھنا چاہیے ، ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے دہشتگردی کیلئے مالی تعاون دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مالی لین دین کا حساب رکھنے کیلئے سخت اقدامات کئے۔چین امید رکھتا ہے کہ تمام پارٹیاں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو تنقید کی بجائے سراہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے منی لانڈرنگ کے خلاف ایف اے ٹی ایف کے مباحثے پر کوئی بات نہیں کی۔ پاکستان نے انتہائی مشکل حالات میں عالمی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں شاندار کوششیں اور قربانیاں دی ہیں۔

بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی کوششوں کو صحیح انداز میں دیکھنا چاہیے تا کہ عالمی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی کر دی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے اعلامیہ میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نظام میں اسٹریٹیجک خامیاں ہیں۔ پاکستان ہمارے معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ تاہم پاکستانی اعلیٰ سیاسی وفد نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی لیے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…