اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمی قابلیت اور پیشہ بھی سامنے آگیا۔شہباز شریف نے بی اے کر رکھا ہے اور ان کا پیشہ سیاست اور کاروبار ہے۔عمران خان بھی گریجویٹ ہیں اور انہوں نے اپنا پیشہ فلنتھراپسٹ ، موٹیویشنل اسپیکر اور پارلیمنٹیرین بتا رکھا ہے۔ آصف علی زرداری نے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت ڈپلومہ بتائی ہے، مگر اس ڈپلومے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی جبکہ ان کا پیشہ زراعت اور کاروبار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے 2010 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تاریخ اور سیاست میں ماسڑز کیا۔پرویز مشرف نے اپنی تعلیمی قابلیت ایم ایس سی بتائی ہے جبکہ ان کا پیشہ فری لانس لیکچرز ہے۔مولانا فضل الرحمان نے میٹرک کر رکھا ہے اور ان کا پیشہ مذہبی درس و تدریس ہے۔سراج الحق نے ایم اے کر رکھا ہے۔آفتاب شیرپائوگریجویٹ اور لینڈ لارڈ ہیں۔مریم نواز نے انگریزی میں ایم اے کر رکھا ہے۔ شیخ رشید احمد ایم اے ایل ایل بی ہیں اور ان کا پیشہ بزنس ہے۔