بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی رہنما کے مبینہ قبضے سے 50مرلے سرکاری اراضی واہ گزار کرالی گئی،سرکاری اراضی پر کی گئی بے نظیر ہاؤس کے نام سے غیر قانونی تعمیرات مسمار 

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے شعبہ انفورسمنٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا محمد علی کے مبینہ قبضے سے 50مرلے کی کروڑوں روپے مالیاتی سرکاری ارضی واگزار کروا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیکٹر ایف الیون میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر مبینہ قبضہ اور تعمیرات کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما آغا محمد علی کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 50مرلے

کی قیمتی سرکاری اراضی پر کی گئی بے نظیر ہاؤس کے نام سے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ،جبکہ مقامی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کوگزشتہ صبح ہائی کورٹ کے جج شوکت صدیقی کی جانب سے توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل سیاسی کارکونان مبینہ طور پر وفاقی پولیس اورانتظامیہ افسران کی جیب گرم کر کے مہم چلانے کے خاطر سادہ لوح شہریوں اور سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیتے ہیں تاہم پولیس اور انتظامیہ کسی اعلی اتھارٹی کے احکامات کے بغیر خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…