ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

فیصل آبا د میں بھی مسلم لیگ ن میں بڑی بغاوت،ایک اور اہم رہنما نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کیلئے ایک اور پریشانی،میاں نواز شریف کا فیصلہ ماننے سے انکار ، فیصل آباد صوبائی حلقہ پی پی 111سے ٹکٹ نہ ملنے پر سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے،یہاں پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے اسرار احمد عرف منے خان کو ٹکٹ جاری کیا گیااور یہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے ،

اسرار احمد عرف منے خان کا تعلق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق سینٹرفاروق احمد سے ہے وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قریب ساتھیوں میں سے ہیں آن لائن کے مطابق سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام سیگزشتہ روز ان سے دیرینہ مسلم لیگی ورکر ز سابق ایم پی اے کمال چغتائی بلدیاتی چیئرمین ملک عدنان ،چیئرمین ملک خالد گلزار ، چیئرمین شیخ عبدالحفیظ باوا ،میاں ساجد حسین انجم خواجہ رضوان بٹ ،عبدالحمید جٹ ،حاجی شہزاد عالم ،عبدالغفور بٹ ،سہیل نیاز طور ،میاں راشد امین،فیصل خان ،میاں اجمل ،پرویز بھٹی ،وسیم پہلوا ن ، اور کاشف پاشا نے ان سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں قبضہ مافیا و رسہ گیروں کے خلاف میدان میں نکلنے کا اصرار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ہم خود ان کی انتخابی مہم چلائیں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے گا اس موقع پر معززین حلقہ کی ایک بہت بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی اور انہوں نے لیگی عہدیداران کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے خواجہ محمد اسلام کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کہا تو خواجہ محمد اسلام نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے میدان میں آنیکا نہ صرف اعلان کیا بلکہ باضابطہ طور پر انتخابی مہم بھی شروع کردی ،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ حقیقی معنوں میں قبضہ گروپ اور رسہ گیروں سے ہے ،لوٹے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ،معززین حلقہ کی دعاؤں اور لیگی کارکنوں کی عظیم جدوجہد سے ہم میدان ماریں گے اور خدمت کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر مگر نئے سرے سے شروع کریں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…