بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ہر حلقے میں شیر موجود ہے ،لاہور سے ایک سیٹ بھی کسی اور جماعت کو نہیں جائے گی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 29  جون‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہر حلقے میں شیر موجود ہے ،انشا اللہ انتخابات میں (ن) لیگ اور نواز شریف جیتے گا‘لاہور سے ایک سیٹ بھی کسی اور جماعت کو نہیں جائے گی ‘لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہو ں‘ پوری امید ہے نوازشریف انتخابات سے قبل واپس آئیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے 100 سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں پاکستان میں کوئی

سیاسی لیڈر نہیں جس نے اتنی پیشیاں بھگتی ہوں۔احتساب عدالت سے مجھے نوازشریف کے کیس میں انصاف کی توقع نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں تھا، الیکشن کمیشن کو ان باتوں کا نوٹس لینا چاہیے، الیکشن کمیشن کو ریٹرننگ افسران اور ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلوں کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور لاہور سمیت پورے پاکستان میں (ن) لیگ ہی کامیاب ہوکر ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…