اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی عوام پر بجلی گرانے کے بعد اب پٹرول بم گرانے کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافے کے بعد اب پاکستانی عوام پر پٹرول بم گرانے تیاریاں جاری ہیں اور یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین معیشت کے مطابق عالمی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے تاہم ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ
سے قیمت بڑھانے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نگران حکومت نے رمضان المبارک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کرتے ہوئے پٹرول چار روپے، ڈیزل ساڑھے 6روپے مہنگا کیا تھا جبکہ اب یکم جولائی کو ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل نیپرابھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی اضافے کی منظوری دے چکی ہے۔