بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

شریف فیملی نے 32سال بعد لاہور سے آبائی حلقے کو خیرباد کہہ دیا مریم نواز کی حلقہ سے دستبرداری کے بعد اب اس حلقے سے کونسا لیگی رہنما الیکشن لڑے گا ؟

datetime 29  جون‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)شریف فیملی نے 32سال بعد لاہور سے اپنے آبائی حلقے کو خیرباد کہہ دیا۔ این اے 125 سے مریم نواز کی دستبرداری کے بعد وحید عالم خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی سیاست کا آغاز 1985 میں گوالمنڈی، اسلام پورہ ، مزنگ اور دیگر علاقوں پر مشتمل حلقہ این اے 95 سے کیا۔جو1998 کی مردم شماری کے بعدحلقہ این اے120 اور اب نئی مردم شماری کے بعد

این اے 125 کہلایا۔نواز شریف 6 بار اس حلقے سے انتخاب جیت چکے ہیں۔سال 2018 کے ضمنی الیکشن میں انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس حلقہ سے کامیاب ہوئیں۔ عام انتخابات کیلئے مریم نواز نے اس حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن انہوں نے این اے 125 کی بجائے این اے 127 کو ترجیح دی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بھی اس حلقہ سے انتخاب لڑنے کو اہمیت نہ دی اس طرح 32 سال بعد شریف فیملی نے اس حلقہ کو خیر باد کہہ دیا۔مریم نواز کی جانب سے این اے 127 کا میدان سنبھالنے کے بعد اسی حلقہ سے مسلسل دو بار انتخاب جیتنے والے لیگی رہنماء ملک پرویز کو این اے 133 سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…