لاہور (آئی این پی)25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی, پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعتوں اور امید واروں کے جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر سختی سے پابندی کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت کارروائی کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا الیکشن مہم کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔