کراچی (نیوز ڈیسک ) عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے اور کھری کھری سننی پڑیں،ووٹر نے خرم شیر زمان سے کہا کہ پانچ سال آپ ٹھنڈی گاڑی، اسمبلی اور گھر میں بیٹھے رہے، آپ کو ووٹ دے کر ایوان میں بٹھانے کا مقصد یہ نہیں تھا، آپ نے 5 سالوں میں ہمارے لیے کیا کیا؟۔ تفصیلات کے مطابق ۔کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 110 سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان ووٹ مانگنے کے لیے پمفلٹ لے کر اپنے
حلقے میں پہنچے تو موبائل فون کی دکان پر موجود ووٹر نے ان سے شکوہ کیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ووٹر نے خرم شیر زمان سے کہا کہ پانچ سال آپ ٹھنڈی گاڑی، اسمبلی اور گھر میں بیٹھے رہے، آپ کو ووٹ دے کر ایوان میں بٹھانے کا مقصد یہ نہیں تھا، آپ نے 5 سالوں میں ہمارے لیے کیا کیا؟ووٹر کے شکووں پر خرم شیر زمان جواب دینے کی کوشش کرتے رہے لیکن ووٹر کے شکوے شکایات کے بعد پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ آپ کا دل چاہے تو ووٹ دیں، دل نہ چاہے تو نہ دیں اور پھر وہ وہاں سے چلے گئے۔