اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست پرپارٹی کے قائد نوازشریف کو9جولائی کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف عوامی تحریک کے نیاز انقلابی کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ،الیکشن کمیشن نے 9جولائی کو نواز شریف کو طلب کیا ہے ،نوٹس جاتی عمراء
کے پتہ پر بھیجا گیا ہے،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء نیاز انقلابی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار کے مطابق نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا ہے،نا اہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی،یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے،نواز شریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہئے،سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کاروائی کرے۔