بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کبھی گھرمیں جنوں کیلئے گوشت ، کبھی مزار پر سجدے۔۔ میں حیران ہوں کہ عمران خان وزارت عظمیٰ تک پہنچنے کیلئے۔۔کپتان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے لائیو شو میں ایسی بات کہہ دی کہ سب ہکا بکا رہ گئے

datetime 29  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری اور مزار کی چوکھٹ چومنے کے واقعہ پر اس وقت ملک بھر کے سیاسی، صحافتی اور عوامی حلقوں میں بحث جاری ہے۔ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ گزشتہ رات پاکپتن پہنچے تھے جہاں انہوں نے حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی تھی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی مزار

کی چوکھٹ پر اس طرح جھکے کے ایسا گمان گزرا کے مزار کو سجدہ کیا جا رہا ہے جس پر سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد طوفان برپا ہو گیا اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے عمران خان کے اس عمل کو خلاف شریعت اور خلاف اسلام قرار دیا تاہم نجی ٹی وی کو دئیے گئے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں عمران خان نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مزار کو سجدہ نہیں کیا بلکہ تعظیماََ مزار کی چوکھٹ کو چوما تھا۔ جبکہ حلقہ این اے 131میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو انہیں طالبان خان جبکہ دوسری جانب انہیں کافر قرار دیا جا رہا ہے، ان پر 22سال سے گند اچھالا جا رہا ہے ، کیوں صرف الیکشن میں سیتا وائٹ کیس سامنے لایا جاتا ہے ، میں فرشتہ نہیں ، میں نے خود کو تبدیل کیا ہے۔ عمران خان کی بابا فرید ؒ کے مزار پر چوکھٹ پر جھکنے پر صحافتی حلقوں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے اور عمران خان کے کزن اور سینئر تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کا نجی ٹی وی پروگرام میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ اسلامی اصولوںاور مغربی جمہوریت کے ضوابط کے مطابق سیاستدان کی زندگی کے ہر پہلو پر بات ہوسکتی ہے، میں حیران ہوں کہ عمران خان کیسے ایک دہلیز پر ماتھا ٹیک رہا ہے۔ میں خود ایک بریلوی ہوں اور ہمیں یہ ہی بتایا گیا ہے کہ مزار پر جا کر دعا کریں

لیکن وہاں سجدیں نہ کریں ، کبھی کہانیاں سامنے آرہی ہیں کہ گھروں میں جنوں کے لیے گوشت موجود ہے، کیا وزیر اعظم بننے کی خاطر عمران خان اتنا مفلوج ہوگیا ہے ؟ ساری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان وزرات عظمیٰ تک پہنچنے کے لیے سارے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے، کبھی مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں گھومتا ہے تو عمران خان کو یہ جھوٹ نہیں بولنا چاہیئے کہ ” مجھے وزیر اعظم بننے کی کیا ضرورت ہے، مجھے وزراتِ عظمی تک پہنچنے کے لیے کس چیز کی جلدی ہے”۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…