منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو،اب پاکستان سے جانا ہو گا۔۔۔۔۔۔ 22لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، افغان مہاجرین خوف و ہراس کا شکار

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)22لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائیگی ۔ 30جون کو افغان مہاجرین کو دیئے جانے والی ڈیڈ لائن کے چھ مہینے پورے ہو جائینگے وفاقی حکومت نے رواں سال کی جنوری میں رجسٹرڈ ، غیررجسٹرڈ ، ریفیوجیز کارڈ کے لئے رجسٹریشن کرنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں چھ مہینے کی توسیع کرتے ہو ئے تیس جون کا ڈیڈ لائن مختص کیاتھا جو کہ پوری ہونے پر ان کے خلاف ممکنہ طور پر کاروائی عمل میں لائی جائیگیافغان مہاجرین کی وطن واپسی کی

ڈیڈ لائن میں 1 دن رہ جانے کے بعد افغان مہاجرین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کے لئے نگران وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ ہونے پر افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں افغان ریفیوجیز کارڈ کے لئے رجسٹریشن نہ کرنے والے افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی رواں سال رضا کارانہ طور پروطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد 7ہزار ہیں ۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…