جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے ناراض رہنما نے طلبی پرنیب لاہور میں پیش ہوکر تحقیقاتی ٹیم کو جوابات فراہم کردئیے

datetime 28  جون‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء اور سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نیب لاہور کے طلب کرنے پر نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے جہاں نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے زعیم قادری سے صاف پانی سکینڈل کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جن کے بارے میں زعیم قادری نے نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کی جوابات فراہم کردئیے ۔

نیب لاہور نے زعیم قادری کو صاف پانی منصوبے کے حوالے سے فراہم کی جانے والی اراضی سے متعلق بے ضابطلگیوں پر طلب کر رکھا تھازعیم قادری پر یہ بھی الزام ہے کہ ان کی اہلیہ اور قریبی رشتہ دار صاف پانی کمپنی کےڈائریکٹرز رہ چکے ہیں واضح رہے کہ نیب لاہور نے زعیم قادری کو بدھ کے روز طلب کیا تھا لیکن زعیم قادری کے سسر کی وفات کے باعث وہ گزشتہ روز نیب لاہور پیش نہ ہو سکے۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا ہے کہ معلوم نہیں نیب والوں نے قمر الاسلام کو کیوں گرفتار کیا ہے ،میں نے کبھی بھی کسی کی سفارش نہیں کی اگر ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…