بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

دیرینہ ساتھیوں کو ٹکٹ نہ دینا مہنگا پڑ گیا،نظر اندازامیدواروں نے شہبازشریف کے گھر کے باہر دھرنا دیدیا،شدید نعرے بازی،علاقہ میدان جنگ بن گیا

datetime 28  جون‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نا اہلی پر تا مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے لیگی رہنما عارف خان سندھیلہ نے ٹکٹ نہ ملنے کیخلاف خود کو زنجیروں میں جکڑ کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ، 159سے ٹکٹ کے خواہشمند لیگی رہنما چوہدری نواز کے حامیوں نے ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا ،اس موقع پر کارکن نا انصافی نا منظور اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 140سے (ن) لیگ کی ٹکٹ کے امیدوار عارف سندھیلہ نے ٹکٹ نہ ملنے پر اپنے حمایتیوں کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر عارف سندھیلہ نے خود کو زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا جبکہ کارکن کارکن نا انصافی نا منظور نا منظور ، نواز شریف ،شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف سندھیلہ نے کہا کہ میں آمریت کے دور میں پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں میں شامل ہوں ۔ میں مشرف دور میں میانوالی جیل میں قید تھا اور اس دوران میرے والد کا انتقال ہوا تو مجھے ہتھکڑیاں لگا کر والد کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب مشرف نے شب خون مارا تو سب سے پہلے بیگم کلثوم نواز کے پاس پہنچنے والا میں کارکن میں تھا ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد عار ف سندھیلہ نے احتجاجاً بھوک ہڑتال کر دی تھی اور انہیں مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے ہسپتال بھی داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں عارف سندھیلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے ٹیلیفون کئے جانے پر بھوک ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کیا تھا۔علاوہ ازیں 159سے ٹکٹ کے خواہشمند لیگی رہنما چوہدری نواز ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

ان کے ہمراہ آنے والے کارکن زبردستی سکیورٹی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے بیرئیر ہٹا کر شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر پہنچ گئے اور بعد ازاں دھرنا دیدیا ۔ کارکن نا انصافی نہ منظور، چوہدری نواز کو ٹکٹ دو کے نعرے لگاتے رہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نواز نے کہا کہ (ن) لیگ کا دیرینہ کارکن اور سپاہی ہوں ۔ ٹکٹ دینے کا وعدہ کر کے خلاف و رزی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں پارٹی کیلئے کام کیا ہے لیکن قیادت نے نظر انداز کیا جس پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوا ہوں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…