جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق سوشل میڈیا سے خوفزدہ ..؟ نوجوان نے ایک سوال پوچھا تو جواب دینے سے قبل نظر ویڈیو بناتے موبائل کیمروں پر پڑ گئی، جس پرفوری طور پر لوگوں کیساتھ کیا کام کر دیا گیا؟ پولیس اہلکار اور ن لیگی کارکن کیا کرتے رہے؟

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں عام انتخابات کے سلسلے میں 25جولائی کو ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ ہو گی۔ انتخابی شیڈول آتے ہی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں ڈیرے ڈال چکے ہیں اور مختلف عوامی اجتماعات، کارنر میٹنگز کے ذریعے عوام کو قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس دوران کئی امیدواروں کو عوامی غیض و غضب کا بھی

سامنا کرنا پڑ ا ہے جن میں ن لیگ جمال لغاری ، آزاد امیدوار سکندر بوسن، مراد علی شاہ، خورشید شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ اب ایک تازہ واقعہ میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بھی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جہاں ایک کارنر میٹنگ کے دوران ایک نوجوان نے سابق وفاقی وزیر سے سوال کرنے کی کوشش کی جس پر سابق وفاقی وزیر نے اجتماع میں موجود لوگوں کے موبائل کیمرے بند کروا دئیے اور وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے موبائل بند کرنے کا اعلان ہونے کے بعد وہاں موجود سکیورٹی پر موجود پولیس اہلکار بھی حرکت میں آگئے اور انہوں نے لوگوں سے زبردستی موبائل بند کروانے کی بھی کوشش کی۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے جیسے ہی تقریر شروع کرنے لگے تو اس دوران ایک نوجوان کھڑا ہو گیا اور اس نے خواجہ سعد رفیق سے سوال پوچھا کہ آپ نے ملک بھر میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے مگر ملک آج پانی کی قلت کا شکار ہو چکا ہے اس پر آپ نے اپنے دور حکومت میں کیا کام کیا؟ نوجوان کے سوال پوچھنے کے دوران ہی خواجہ سعد رفیق کی نظر جیسے ہی موبائل کیمروں سے ویڈیو بناتے لوگوں پر گئی انہوں نے فوری طور پر موبائل بند کرنے کا اعلان مائیک پر شرو ع کر دیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکار اور ن لیگی کارکنوں نے لوگوں سے موبائل زبردستی بند کروانے شروع کر دئیے۔جبکہ اس دوران سعد رفیق اپنے پیچھے کھڑے افراد کو بھی ہدایات دیتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…