اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو( نیب )کے ترجمان نوازش علی عاصم نے کہا ہے کہ صاف پانی کمپنی کے خلاف اینٹی کرپشن یونٹ میں شکایات تھیں ، راجہ قمرالاسلام کو کلیئر سرٹیفکیٹ نہیں ملا، ان کو گرفتاری کے دوسرے روزعدالت میں پیش کر دیا تھا ، نیب نے سندھ میں سب سے زیادہ کارروائیاں کی ہیں ، سابق وزیر قانون سندھ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے ، نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کمپنی کے خلاف
اینٹی کرپشن یونٹ میں شکایات تھیں۔ راجہ قمرالاسلام کو کلیئر سرٹیفکیٹ نہیں ملا، ان کو گرفتاری کے دوسرے روزعدالت میں پیش کر دیا تھا۔ قمر الاسلام نے عدالت کے سامنے اپنا نکتہ نظر رکھا ۔ ان کے خلاف ہمارے پاس ٹھوس شوائد موجود ہیں ۔ قمر الاسلام نے من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے ۔ ان کی گرفتاری کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھا ۔ نوازش علی عاصم نے کہا کہ نیب نے سندھ میں سب سے زیادہ کارروائیاں کی ہیں ، سابق وزیر قانون سندھ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے ، نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔